بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 22امتحانی عملے کو بورڈ کے تمام سرگرمیوں سے مستقل روک دیا

0 10

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 22امتحانی عملے کو بورڈ کے تمام سرگرمیوں سے مستقل روک دیا جن کی ڈیوٹی خونی رشتے داروں کی میٹرک کے امتحانات کے مراکز پر تھیں ۔

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین میراعجاز عظیم بلوچ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ریگولیشنز کے مطابق وہ عملہ جن کے بیٹے یا دیگر خونی رشتے دار امتحانات میں پرچے دے رہے ہوں ان سینٹرز میں سپروائزری عملہ اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔

اس سلسلے میں چیئرمین بورڈ اعجاز عظیم بلوچ نے میٹرک کے امتحانات میں فرائض سرانجام دینے والے 22امتحانی عملے کو بورڈ کے سرگرمیوں میں اپنے فرائض سے مستقل روک دیاہے جن کے خونی رشتے دار میٹرک کے امتحانات میں ان کے سینٹرز میں پیپرز دے رہے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.