بنوں کینٹ پر حملہ اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر
:ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ پر حملہ اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے ۔حملہ میں بے گناہ قیمتی انسانوں جانوں کے نقصان پر دلی افسوس ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس حملے کی مذمت پر مبنی اپنے بیان میں کہا کہ بنوں کینٹ خوارج حملہ ناکام بنانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے شہداء بنوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کےاہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔