سپرنٹندٹنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ اس وقت دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ہے گڈو کے مقام پر تین لاکھ 70 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج سے تین لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے

11

نصیرآباد ۔۔۔۔سپرنٹندٹنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ اس وقت دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ہے گڈو کے مقام پر تین لاکھ 70 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج سے تین لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے اس حوالے سے سندھ حکومت سے باہمی مشاورت اور روابط میں ہیں سیلابی صورتحال کے حوالے سے عملی طور پر اقدامات کیے گئے ہیں سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات کی روشنی میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکریٹری ایریگیشن صالح محمد ناصر چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید کے ہمراہ نصیر آباد ڈویژن میں موجود ہیں جو کہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے سکھر بیراج کا وزٹ کر کے تمام تر امور کے متعلق آگاہی بھی حاصل کی محکمہ ایریگیشن کے انجینیئرز اور عملہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینالز میں پانی کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی سب ڈویژنل آفیسر امان اللہ گاجانی تھے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے انہیں فرید احمد پندرانی نے آگاہی فراہم کی سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان کے نہری نظام کی مانیٹرنگ کے لیے تمام ایگزیکٹو انجینیئرز خود فیلڈ پر موجود ہیں جو تمام تر صورتحال کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے مختلف مقامات پر فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں پر ہیوی مشینری آب کلانی مٹیریل اور عملے کو مستعد رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت گڈو بیراج پر نارمل صورتحال ہے مگر ہم سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ خدانخواستہ سیلابی صورتحال وقوع پذیر ہو جاتی ہے تو مفاد عامہ میں بہتر سے بہتر طریقے سے امور سرانجام دیے جائیں تاکہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے گڈو بیراج پر توقع کی جا رہی ہے کہ اخراج زیادہ ہوگا اور اس کے اثرات سکھر بیراج پر پڑسکتے ہیں مگر پھر بھی حالات اس وقت تک کنٹرول میں ہیں سندھ حکومت بلوچستان حکومت کو تمام تر سیلابی صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہے دونوں صوبائی حکومتوں میں باہمی مشاورت سے ہی امور سرانجام دیے جا رہے ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے وبائی سیکرٹری ایریگیشن صالح محمد ناصر کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کر کے صوبائی وزیر ایریگیشن سندھ جام خان شورو سے سیلابی صورتحال کے متعلق آگاہی حاصل کی تاکہ بلوچستان کی عوام کو اطمینان دلایا جا سکے غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اطمینان دلایا گیا ہے کہ تمام تر سلابی ریلے گڈو بیراج اور سکھر بیراج سے گزر جائیں گے کیونکہ گڈو بیراج سے 12 لاکھ جبکہ سکھر بیراج سے 10 لاکھ کیوسک پانی کی گزرنے کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن نصیرآباد ڈویژن اپنی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے محکمہ ایریگیشن نے اپنی بساط کے مطابق تمام اقدامات کو حتمی شکل دی ہے۔

Comments are closed.