ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ کے سربراہی میں آج لورالائی بازار میں کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے خلاف حکومت بلوچستان کے حکم پر آج بھی آپریشن جاری
لورالائی ،3ستمبر 2025: ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ کے سربراہی میں آج لورالائی بازار میں POR کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے خلاف حکومت بلوچستان کے حکم پر آج بھی آپریشن جاری رہا لورالائی بازار، نادر مارکیٹ، ہسپتال محلہ، نیو اڈا میں POR کارڈ ہولڈرز افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون اور آپریشن میں 06 فیمیلز پر مشتمل 116 افراد افغانستان روانہ کیے اور 35 دکانیں سیل کر دی گئی ۔
حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے مشترکہ فیصلے کے تحت افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ہدایت کی کہ تمام غیر قانونی مہاجرین اور غیر قانونی مقیم اور اے سی سی فہرست میں شامل افراد کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے تاکہ کارروائی میں آسانی ہو۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے، غیر قانونی باشندوں کے بینک اکاؤنٹس اور موبائل سمز کا ریکارڈ اکٹھا کرنے، اور مقامی معتبرین و معززین کو اعتماد میں لے کر پرامن ماحول میں آپریشن کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے اور تمام ادارے باہمی مشاورت سے ایسا لائحہ عمل مرتب کریں جو غیر قانونی باشندوں کی واپسی ہر صورت ممکن بنائے۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ہر صورت میں افغانستان بھیجا جائے گا اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر بدستور جاری رہے گا۔اس آپریشن میں دوفعدار جہانگیر خان ، محرراختر دوفعدار صالح اور لیویز QRF نے حصہ لیا.
Comments are closed.