وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی ہلالِ امتیاز (ملٹری)، کمانڈر کراچی نے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی ہلالِ امتیاز (ملٹری)، کمانڈر کراچی نے ملاقات کی اور پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی دعوت دی انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان نے PIMEC 2023 کے پہلے ایڈیشن میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا تھا اور 400 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے بھی کیے تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت قومی ترقی کے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کرے گی اور میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ملاقات کے اختتام پر سوئنیرز کا تبادلہ بھی کیا گیا
Comments are closed.