صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ترقی فاؤنڈیشن کے سربراہ امجد رشید نے ملاقات کی

13

صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ترقی فاؤنڈیشن کے سربراہ امجد رشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سماجی شعبے میں خواتین کی ترقی، ان کے معاشرتی کردار کے فروغ اور فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے مختلف عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ صوبے کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر سطح پر سہولیات فراہم کر رہی ہے اور پالیسی سازی میں ان کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے امجد رشید نے خواتین کی فلاح و بہبود اور پالیسی سازی میں ترقی فاؤنڈیشن کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شراکت داری کے ذریعے صوبے میں سماجی ترقی کے اہداف کو مزید بہتر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے

Comments are closed.