ابوظہبی میں پہلے میتھانول پلانٹ کی تعمیر ،جنوبی کورین کمپنی کو 1.7 بلین ڈالر کا ٹھیکہ تفویض

0 4

:ابوظہبی کے الظفرہ ریجن میں الرویس انڈسٹریل سٹی میں دنیا کے سب سے بڑے میتھانول پلانٹس تعمیر کئے جائیں گے۔امارات نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق اماراتی کنسورشیم تعزیزنے پیر کو الرویس انڈسٹریل سٹی، الظفرہ ریجن، ابو ظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے میتھانول پلانٹس میں سے ایک کی تعمیر کے لیے سام سنگ ای اینڈ اے کو 1.7 بلین ڈالر ( 6.2 بلین درہم ) کے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی ) کنٹریکٹ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات میں مقامی کیمیکل انڈسٹری کی ترقی اور معاشی تنوع کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ سالانہ 1.8 ملین ٹن میتھانول پیدا کرنے والا یہ پلانٹ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہوگی۔

تَعزیز کے ابتدائی مرحلے میں، 2028 تک 4.7 ملین ٹن سالانہ کیمیکل تیار کیے جائیں گے، جن میں میتھانول، لو کاربن امونیا، پولی وینائل کلورائیڈ (پی وی سی )، ایتھیلین ڈائی کلورائیڈ، وینائل کلورائیڈ مونو مر اور کاسٹک سوڈا شامل ہوں گے۔ان میں سے کئی کیمیکلز پہلی بار متحدہ عرب امارات میں تیار کیے جائیں گے، جو مقامی کیمیکل انڈسٹری کی ترقی اور صنعتی ترقی کے ذریعے معیشت کے تنوع کو فروغ دینے کے تَعزیز کے اسٹریٹجک اہداف کی عکاسی کرتے ہیں۔2028 میں مکمل ہونے پر، یہ گرڈ سے صاف توانائی سے چلایا جائے گا، جس سے یہ دنیا کے سب سے زیادہ توانائی کی بچت کرنے والے میتھانول پلانٹس میں سے ایک بن جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.