نارووال میں رمضان کی خوشی پر پٹرول پمپ مالک کی دریادلی،پٹرول پمپ مالک نے پٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ رپورٹس کہ مطابق پمپ مالک مارکیٹ میں (257.24) روپے لیٹر فروخت ہونیوالے پٹرول کو اپنے پمپ پر (254.24) روپے فی لیٹر فروخت کر رہا ہے۔
پٹرول پمپ کہ مالک رانا اشفاق نے کہا ہے کے وہ عید پر پٹرول کو اور دس روپے سستا کریں گے۔ رانا اشفاق نے کہا کے رمضان پر ہر تاجر کو ضروریات کی اشیا سستی کرنی چاہئے کیونکہ اس خوشی مہینے میں 1 نیکی کا ثواب (70)گنا زیادہ ملتا ہے۔ انھوں نے تاجر برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے وہ اس خوشی مہینے میں سب کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے کی کوشش کریں۔




