ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پولیو کمپین کے پہلے دن کی کارکردگی کا ریویو اجلاس منعقد ہوا
کوئٹہ ستمبر:- ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پولیو کمپین کے پہلے دن کی کارکردگی کا ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ای او سی، ڈویژنل ای او سی، ضلعی افسران، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، مانیٹرنگ افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پہلے دن کی کوریج رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کوئٹہ کی تمام یونین کونسلز اور سب ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رفیوزل، این اے اسٹیل، رفیوزل کلسٹرز، این ٹی چائلڈ اور ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر نظر ڈالی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ جو ٹیمیں کام نہیں کر رہیں انہیں فوری طور پر شفل کیا جائے، اور مسلسل کمزور کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو فارغ کر دیا جائے۔کمزور کوریج والے علاقوں کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جن کے لیے کل سے رفیوزل کوریج پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ علاقوں میں کوریج تسلی بخش رہی جبکہ گیسٹ کوریج بھی بہتر پائی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ بہترین ٹیم ورک ہی ایک کامیاب کمپین کی ضمانت ہے۔ انہوں نے تمام ٹیموں پر زور دیا کہ وہ لگن اور جذبے کے ساتھ مل جل کر کام کریں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ رفیوزل کوریج میں بھرپور معاونت فراہم کریں اور والدین و کمیونٹی سے گھر گھر جا کر بات چیت کے ذریعے کوریج کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمپین کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کمزوریوں کو فوری طور پر دور کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کیا جاسکے۔
Comments are closed.