صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ اور عملے کی سہولت کے پیش نظر ڈے کئیر سینٹر کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے
کوئٹہ 01ستمبر :۔صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ اور عملے کی سہولت کے پیش نظر ڈے کئیر سینٹر کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ خواتین اساتذہ بہتر انداز میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں یہ بات انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ سے ملاقات کے دوران کہی ملاقات میں خواتین کے مسائل، ان کی سہولیات اور تعلیمی اداروں میں خواتین دوست ماحول کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ خواتین اساتذہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی اور سہولت کاری حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے سازگار تعلیمی اور پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی سے معاشرے کی ترقی میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض سے متعلق معاشرے میں بروقت آگاہی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ خواتین اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے آگاہی مہمات، لیکچرز اور سیمینارز کے انعقاد کو تیز کیا جائے گا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی ترقی اور بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔
Comments are closed.