اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرا دکھ و افسوس کیا

13

کوئٹہ1ستمبر:- اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرا دکھ و افسوس کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حادثے میں پاک فوج کے دو میجرز اور دیگر جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے، یہ پوری قوم کے لیے باعث صدمہ ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ملک سیلابی صورتحال سے نبرد آزما، پاک فوج ہر محاذ پر امدادی کاموں میں سرگرم ہے۔ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی روحوں کی بلندی اور مرحومین کے لواحقین کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

Comments are closed.