وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، یکم مارچ 2026
میر سرفراز بگٹی نے مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے انتقال کو اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ اولاد کے لیے ایک عظیم نعمت اور مضبوط سہارا ہوتا ہے، جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں مینا مجید بلوچ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments are closed.