ایران کی حمایت، قومی اتحاد اور بلوچستان میں امن ناگزیر قرار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، یکم مارچ 2026
شاہد رند، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر سفارتی اور اخلاقی فورم پر ایران کی مکمل حمایت کی اور اقوام متحدہ میں بھی ایران کے خلاف حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بھی قومی مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے اور خطے میں امن و استحکام کی خواہاں ہے۔
شاہد رند نے مذہبی جماعتوں، سیاسی رہنماؤں اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں جذباتیت کے بجائے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم احتجاج کو تشدد یا قانون ہاتھ میں لینے کی شکل دینا دشمن کے عزائم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور عوام مفادِ عامہ میں قوانین کی پابندی یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد، داخلی استحکام اور بلوچستان کا امن ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
Comments are closed.