گورنر بلوچستان کا آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال پر اظہار افسوس، پرامن احتجاج پر زور

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، یکم مارچ 2026
جعفر خان مندوخیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور خطے میں حالیہ کشیدگی کو پاکستان سمیت امتِ مسلمہ کے لیے تشویش ناک قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے عوام پر زور دیا کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لیے بغیر اپنے احتجاج کا حق استعمال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن حالات کی حساسیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، لہٰذا ملک اور صوبے میں قومی یکجہتی اور سیاسی استحکام کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے

Comments are closed.