ہنزہ میں ملکی سطح پر ہونے والی سرمائی کھیلیں اختتام پذیر

ہنزہ : ہنزہ میں ملکی سطح پر ہونے والی سرمائی کھیلوں کا اختتام ہو گیا جن میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ دو ہفتوں سے جاری ہنزہ ونٹر فیسٹیول میں آئس ہاکی چیمپئن شپ، آئس کلائمبنگ، سکیٹنگ، آئس سوئمنگ اور مونٹین سائیکلنگ کے مقابلے ہوئے…

ویمن ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان، بسمہ معروف کپتان مقرر

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی ویمن ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ،بسمہ معروف کو ٹیم کی کپتان مقررکیا گیا ہے۔ آئی سی سی ویمن ورلڈکپ 2022کیلئے پندرہ رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بسمہ معروف کی دو سال بعد قومی…

شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

لاہور :  پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ شاہین پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سرگار فیلڈ سوبرز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ ان کی شاندار…

مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ان کی ظاہری شخصیت پر ملا : شمعون عباسی

کراچی : اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ان کی ظاہری شخصیت پر ملا۔ اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم بول سائن کرنے سے پہلے ان سے مشورہ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمایوں…

مغربی کلچر کی تقلید پر عروہ حسین تنقید کا نشانہ بن گئیں

کراچی : اداکارہ عروہ حسین کو امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار کیٹی پیری کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عروہ نے کیٹی پیرے کے سنہرے لباس سے مشابہہ ایک لباس زیب تن کیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے انہیں مغربی کلچر کی…

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

ممبئی  : شادی کے بعد بھارت چھوڑ کر امریکا منتقل ہوجانے والی بولی وڈ اداکارہ 39 سالہ پریانکا چوپڑا اور 29 سالہ نک جونس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق دونوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے…

بورس جانسن کا مسلم ہونے پر خاتون وزیر کو عہدے سے ہٹانے کی تحقیقات کا حکم

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خاتون وزیر نصرت غنی کے مسلمان ہونے کی وجہ سے عہدے سے ہٹانے کے دعوے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ دفتر کو حکم دیا ہے کہ فروری 2020 میں…

کیا کورونا وبا کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے ؟ عالمی ادارہ صحت نے امیدیں جگا دیں

جنیوا : کیا دنیا بھرکو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا وباکا خاتمہ ہونے جا رہا ہے ؟ عالمی ادارہ صحت کے یورپین ڈائریکٹر نے امیدیں جگا دیں۔ ہینس کلوگے نے کہا ہے کہ امید ہے اومیکرون کے بعد کورونا موسمی فلو کی شکل اختیار کرلے گا۔ دنیا پر…

کیمرون : کلب میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک، 8 زخمی

یاوندے :  افریقی ملک کیمرون کے ایک کلب میں ہونے والی آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ کلب کے اندر آتش بازی کے باعث پیش آیا۔ کلب میں عام طور پر آتش بازی ہوتی تھی لیکن…

امریکی ریاست وسکونسن میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

واشنگٹن : امریکی ریاست وسکونسن میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، حکام کے مطابق پانچوں افراد کو قتل کیا گیا۔ لاشیں ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی سے ملی ہیں، علاقے میں رہائش پذیر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ اطلاع ملنے…