دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی سے فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ شاہراہ اقبال قندھاری بازار میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی سے فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے.ملوث عناصر کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا.عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی عوام کی جان و مال کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے
مستحق نہیں پوری قوم یک جان ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی اور ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا جائے گا ترجمان صوبائی حکومت نے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی انہوں نے زخمی افراد و اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ترجمان نے کہا کہ صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ماہ مقدس میں دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی انتہائی افسوس ناک ہے۔