ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
بلوچستان کے علاقے ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیرِ زمین تھی، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا، زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہ ملی۔
