پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام 29 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی سیاسی اور معاشی تبدیلیاں ترقیاتی ترجیحات پر نظرثانی کا تقاضا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات اور یوکرین جنگ کے اثرات عالمی معیشت، توانائی اور خوراک کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے وژن 2025 کے تحت چوتھے صنعتی انقلاب کی تیاری شروع کی تھی، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی تبدیلیوں کو اپنانا ملکی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔
