اگنائٹ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے لندن میں عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا اگنائٹ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے لندن میں عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے کاروبار شروع کرنے اور انہیں ترقی دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے، اس عالمی پذیرائی کا ایک اہم مظہر اگنائٹ – نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز (NICs) پروگرام کو لندن میں منعقدہ کامن ویلتھ ٹیلی کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (CTO) ڈیجیٹل ایکسیلنس ایوارڈز 2026 میں ملنے والا ڈیجیٹل پالیسی و ریگولیٹری ایکسیلنس ایوارڈ ہے۔
CTO کی 125 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر پیش کیا جانے والا یہ ایوارڈ جدت، کاروباری سرگرمیوں اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے فروغ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹرز پروگرام کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے، پاکستان نے مزید دو شعبوں میں بھی اعزازات حاصل کئے اور تنظیم کے 56 رکن ممالک میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
یہ کامیابی ایک جامع، پائیدار اور عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت رکھنے والے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی تشکیل کیلئے پاکستان کے بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی ہے۔
