لورالائی: خواتین کی ترقی کے لیے ڈبل سٹوری ڈیجیٹل لائبریری و جمنازیم کا سنگِ بنیاد

لورالائی، 28 فروری 2026: ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے BSDI فیز ٹو کے تحت خواتین کی فلاح و ترقی کے ایک اہم منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس منصوبے کے تحت ڈبل سٹوری ڈیجیٹل لائبریری و وومن جمنازیم تعمیر کیا جائے گا، جو لورالائی کی خواتین کو جدید تعلیمی سہولیات اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم بھی تقریب میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی و تعلیمی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Comments are closed.