وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچ گئیں

23

 لاہور13 ستمبر: ……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچ گئیں – سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے رات گئے لتی ماڑی اور سیت پور کا ہنگامی دورہ کیا-علی پور میں شدید سیلابی ریلے سے متعدد دیہات متاثرہوئے ہیں، انتظامیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کے لئے انخلا آپریشن جاری ہے-علی پور کے دور دراز علاقوں سے محفوظ انخلا کیلئے بیڑے بھی استعمال کئے جارہے ہیں -سیلاب متاثرین کو کھانا اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب خود ٹینٹ اور دیگر سامان لیکر سیت پور جائیں گی-

Comments are closed.