اسلام آباد پولیس آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ کے لئے کوشاں۔

19

اسلام آباد پولیس آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ کے لئے کوشاں۔

آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی و تشدد اور امتیازی سلوک کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لا رہا ہے۔

آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن گھریلو تشدد ،غیر ،جسمانی و ذہنی ہراسانی کا شکار خواتین کی شکایات پر ان کی دادرسی بھی کرتا ہے۔

خواتین کسی بھی قسم کی ہراسانی کی شکایت خواتین کے لئے مختص “ہیلپ لائن 1815-©”پر درج کر وا سکتی ہیں۔

آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ کے لئے24/7موجود ہے۔

آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن پر اب تک 2700شکایات کا اندارج عمل میں لایا جا چکا ہے

آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن پر موصو ل 2600 شکایات کو حل کیا جا چکا ہے جبکہ 33شکایات پر قانونی کاروائی جاری ہے۔

آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن پر موصو ل2700شکایات میں سے 2570خواتین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

1815پر مرد شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی کالز کو آٹومیٹکلی “پکار “15-پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

دیگر کالز پر خواتین کی راہنمائی کے ساتھ شکایات کا اندارج بھی عمل میں لایاجاتا ہے۔

خواتین کی شکایات پر کیس درج کرنے کے بعد متعلقہ ایس پی ،ایس ایچ او اور خواتین پولیس اسٹیشن میں اطلاع کر دی جاتی ہے جبکہ شکایت کنندہ خاتون کو بھی بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دے دی جاتی ہے۔

اگر شکایت کنندہ خاتون اپنے کیس پر قانونی کارروائی سے مطمئن نہ ہوتو اس کی شکایت “آئی جی پی شکایت سیل “1715-پر بھجوادی جاتی ہے۔

Comments are closed.