اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی آئی جی لاڑکانہ کی عوامی شکایات سننے کا سلسلہ جاری

20

لاڑکانہ (12 ستمبر 2025)

اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب نے اپنے دفتر میں لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع سے آنے والے سائلین اور درخواست گزاروں سے ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے درخواست گزاروں کے مسائل سنے اور متعدد شکایات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے جبکہ بعض معاملات کی انکوائری ایس ایس پیز اور رینج انکوائری آفیسر انسپکٹر جاوید احمد ابڑو کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پولیس عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Comments are closed.