ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی زیر صدارت اردلی روم کا انعقاد، پولیس افسران و اہلکاران کے مسائل کے حل کے احکامات جاری

19

لاڑکانہ (12 ستمبر 2025)
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ رینج جناب ناصر آفتاب کی زیر صدارت ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں اردلی روم منعقد ہوا جس میں پولیس افسران و اہلکاران کے مسائل، سزاؤں، میجر پنشمینٹ، شوکاز نوٹسز، اپیل کیسز اور تبادلوں سمیت دیگر امور سنے گئے۔

اردلی روم میں 50 پولیس افسران و جوانان پیش ہوئے۔ اس موقع پر 7 پولیس کانسٹیبلز کو بحال کیا گیا جن میں محمد عمر بھٹو، صدام بھنگوار، شکیل، کامران تنیو، مظہر سیٹھار، انور چنہ اور ارسلا بجارانی شامل ہیں۔ اسی طرح 3 افسران کی معطلی ختم کردی گئی جبکہ 3 پولیس کانسٹیبلز کو جبری ریٹائرڈ کیا گیا۔ مزید 3 اہلکاروں کی بحالی کی اپیلیں مسترد کی گئیں۔

اجلاس میں 32 پولیس افسران و جوانان کی میجر پنشمینٹ ختم کرکے انہیں وارننگ اور سنشور دے دی گئی۔ اس کے علاوہ سب انسپکٹر جان محمد سنجرانی کی چھٹی منظور جبکہ انسپکٹر ثناء اللہ میرانی کو (LPR) پر بھیج دیا گیا۔

میجر پنشمینٹ اور شوکاز نوٹس ختم کرکے وارننگ پانے والوں میں انسپکٹر فدا حسین بھٹی، منور علی خاصخیلی، اظہر حسین میمن، خادم حسین بلیدی، سب انسپکٹر جنید احمد واہوچو، تاج محمد کنبھر، لیاقت علی کھجڑ، امام بخش اجن، رسول بخش شیخ، رجب علی کھکھرانی، اے ایس آئی محمد ایوب کھوسو، اے ایس آئی وسیم احمد کلہوڑ اور کانسٹیبل محبوب بگٹی سمیت دیگر اہلکار شامل تھے۔

Comments are closed.