ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-244  ڈاکٹر فاروق ستار کا سرجانی ٹاؤن میں متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی

19

کراچی۔۔۔۔12 ستمبر 2025ء

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-244  ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب سرجانی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ نگرانی بارش سے متاثرہ علاقے سیکٹر 4B اور دیگر علاقوں میں پینے کا صاف پانی اور کھانے کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور کاغذی دعوؤں والے مئیر کی نااہلی نے شہری عوام کو بدترین مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد نکاسیِ آب، پینے کے پانی اور صفائی کے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے لیکن منتخب مئیر اور صوبائی حکمران طبقہ عوام کی تکالیف پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور عملی اقدامات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سب سے آگے نظر آئے گی۔ اس موقع پر ٹاؤن انچارج جنید حیات سمیت ذمہ داران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے بارش متاثرین میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک شہری عوام کو ان کے جائز حقوق نہیں ملتے، پیپلزپارٹی کی کرپٹ اور ناکام حکمرانی اور نااہل بلدیاتی قیادت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Comments are closed.