قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایوانِ صدر میں ملاقات
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایوانِ صدر میں ملاقات
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلیف اور بحالی کے امور پر بات چیت
گورنر خیبرپختونخوا نے جانی نقصانات، روزگار، مویشی اور زراعت کو پہنچنے والے نقصان پر بریفنگ دی
فوری ریلیف اور طویل المدتی بحالی ساتھ ساتھ چلنی چاہیے، قائم مقام صدر
چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر حکومت نے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کی، قائم مقام صدر
ایمرجنسی زرعی شعبے کو مشکل حالات میں سہارا دینے کیلئے ہے، قائم مقام صدر
سیلاب متاثرین کی مالی امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے تیز کی جائے، قائم مقام صدر
نقصانات کے تخمینے کو فوری ترجیح دی جائے تاکہ بحالی اور تعمیر نو شروع کی جا سکے، قائم مقام صدر
قائم مقام صدر جلد این ڈی ایم اے سے بریفنگ لیں گے اور جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
سینیٹر محترمہ فلک ناز بھی ملاقات میں شریک تھیں
قائم مقام صدر نے پی پی پی یو ایس اے کوآرڈینیٹر مقصود علی کمبوہ اور پارلیمنٹرینز عبدالشکور خان، نوید عامر جیوا اور قادر خان مندوخیل سے بھی ملاقات کی
پنجاب حکومت سیلابی نقصانات کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، قائم مقام صدر
اتنے بڑے پیمانے پر آفت کسی ایک حکومت کے بس کی بات نہیں، قائم مقام صدر
مخیر افراد، صنعتکاروں، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی سے متاثرہ عوام کی مدد کی اپیل
وفاقی و صوبائی حکومتوں، این جی اوز اور نجی شعبے کے اشتراک کو ناگزیر قرار دیا، قائم مقام صدر
ضروری خدمات، رہائش، خوراک، علاج اور انفراسٹرکچر کی بروقت بحالی پر زور، قائم مقام صدر
Comments are closed.