ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے ہمراہ شہید بے نظیر ہسپتال کا دورہ کیا

19

کوئٹہ 12 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے ہمراہ شہید بے نظیر ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کارڈیالوجی، پیڈز سرجری، سرجیکل وارڈ، او پی ڈی، ڈینٹل سیکشن، میڈیسن وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ آر ایم او شہید بے نظیر ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔

ڈپٹی کمشنر نے وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کیے اور علاج و معالجے کی صورتحال معلوم کی۔ انہوں نے ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔آر ایم او نے ہسپتال کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جن میں سکیورٹی کے مسائل، ادویات کی کمی اور صفائی کے امور شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہے۔ تمام ہسپتالوں، بی ایچ یوز اور دیگر طبی مراکز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران باقاعدگی سے ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کے دورے کررہے ہیں اور عوامی مسائل کو سنجیدگی سے سن کر فوری حل کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Comments are closed.