حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند، ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری جاری

20

حب، 11 ستمبر 2025ء:

حب میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسپیل وے سے کسی بھی وقت پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے حب ندی کے کنارے آباد مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور مال مویشی ساتھ لے جانے کی ہدایت کی ہے۔

انتظامیہ نے ریت بجری نکالنے والے یونٹس اور کرش پلانٹس کے مالکان کو بھی مشینری اور مزدوروں کو ندی سے فوری طور پر نکالنے کی تاکید کی ہے۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پانی کے قریب جانے یا عبور کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے قیمتی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

Comments are closed.