اسپنی روڈ پشتون باغ میں قرض دار نے فائرنگ کر کے محسن تاجرکو قتل کر دیا
اسپنی روڈ پشتون باغ میں قرض دار نے فائرنگ کر کے محسن تاجرکو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق سرکی روڈ کے رہائشی عبداللہ ولد تاج محمد کو قرض دار نے اسپنی روڈ پشتون باغ بلایا کہ اپنا قرضہ لے جائو جس پر وہ پشتون باغ پہنچا تو قرض دار جو سرکی روڈ کا ہی رہائشی ہے اس پر فائرنگ کر کے گاڑی میں فرار ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔جبکہ خروٹ آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا ۔
Comments are closed.