کوئیٹہ پی ٹی سی ایل ڈسپنسری میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں
استامحمد۔ رپورٹ عبداللہ مگسی
آل پاکستان پی ٹی سی ایل پینشنرز ریسٹ ایپٹ کوئیٹہ ریجن کے چیئرمین نے چیئرمین پی ٹی سی ایل اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئیٹہ پی ٹی سی ایل ڈسپنسری میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں، لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے بزرگ خواتین کو شوہروں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، فیمیل ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے خواتین اپنا مرض میل ڈاکٹر سے بیان نہیں کر سکتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً پرائیویٹ اسپتال سے علاج کر وانا پڑ رہا ہے، جو کہ اس قلیل پنشن کی وجہ سے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں اس کے علاوہ ایک ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے عمر رسیدہ پینشنرز کو اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے لہٰذا اے پی پی ایٹ پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ اس اہم مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنا پر فوراً حل کریں تا کہ پینشنرز کی مشکلات کا مداوا ہو سکے، ہم آپ سے امید کرتے ہیں کہ اس اہم گزار شات کو جلد از جلد حل کرکے تشکیل تک پہنچائیں گے، ہم آپ کے بے حد شکر گزار ہوں گے۔
Comments are closed.