لاڑکانہ رینج پولیس کی ماہِ اگست کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری

13

لاڑکانہ، 11 ستمبر 2025
عسکر خصوصی رپورٹ

ڈی آئی جی پی لاڑکانہ رینج جناب ناصر آفتاب کی سربراہی میں رینج پولیس نے اگست 2025 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق:

200 پولیس مقابلے

35 زخمی حالت میں گرفتار کرمنلز

10 ڈاکو ہلاک

31 گینگز کا خاتمہ

675 اشتہاری، 440 روپوش اور 133 کرمنلز گرفتار

کُل 1250 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

منشیات و اسلحہ برآمدگی:

95 گرام آئس، 145 کلوگرام چرس، 613 کلوگرام بھنگ، 561 لیٹر شراب اور 3916 پیکٹس گٹگہ برآمد۔

5 کلاشنکوف، 1 جی تھری رائفل، 120 رائفل/پسٹل/ریوالور/شاٹ گنز اور بھاری مقدار میں ایمونیشن قبضے میں لیا گیا۔

اغوا اور دیگر مقدمات میں کامیابیاں:

7 افراد کو اغوا ہونے سے بچایا گیا

14 مغویوں کو باحفاظت بازیاب کیا گیا۔

ڈکیتی اور چوری کے کئی مقدمات ٹریس آؤٹ کر کے ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے کاریں، موٹرسائیکلز، ٹریکٹرز، موبائل فونز، ایرانی ڈیزل، لوٹی گئی نقدی اور طلائی زیورات برآمد کیے گئے۔

جائیداد، رشتہ داری اور ذاتی رنجشوں پر ہونے والے قتل کے مقدمات کے ملزمان کو بھی گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا گیا۔

مزید برآں، لاڑکانہ رینج آفس میں قائم کمپلینٹ سیل اور انکوائری سیل کے ذریعے سینئر افسران کی نگرانی میں عوامی مسائل کے سیکڑوں کیسز حل کیے گئے۔

ڈی آئی جی پی ناصر آفتاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ:
“سماج دشمن عناصر اور جرائم کے خلاف کارروائیاں لاڑکانہ رینج بھر میں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔”

Comments are closed.