ڈاکٹر رتھ فائو کی خدمات کو زبردست خراج تحسین

16

کراچی (11 ستمبر) روٹری کلب کراچی انٹراسٹی نے قائداعظم ہاؤس میوزم میں ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی، جس میں ان کی جزام کے مریضوں اور انسانیت کے لئے بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ کے مشیر سید طارق مصطفی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ گورنر روٹری شکیل قائم خانی، صدر روٹری انٹراسٹی سید نسیم شاہ، چیف ایگزیکٹو مالک (MALC) مروین لوبو، کموڈور (ر) سدید اے ملک، ارم فواد، اداکار ایوب کھوسو، گلوکار جمال اکبر، نعت خواں آفاق بشیر قادری اور دیگر معززین شریک ہوئے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا:

سید نسیم شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر فائو پاکستان کی مدر ٹریسا کہلاتی ہیں جن کا کام روٹری کے اصول Service Above Self کی عملی تصویر ہے۔

شکیل قائم خانی نے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور ہمدردی نے ہزاروں زندگیاں بدل دیں اور ان کا مشن آج بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔

مروین لوبو نے یاد دلایا کہ ڈاکٹر فائو مریضوں تک پہنچنے کے لئے شہروں، دیہاتوں، صحراؤں اور پہاڑوں کا سفر کرتیں۔

طارق مصطفی نے کہا کہ ان کا وژن اور خدمتِ انسانیت دنیا بھر کے لئے مثال ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر رتھ فائو میموریل ایوارڈز تقسیم کیے گئے، ان پر بنائی گئی ڈاکومنٹری دکھائی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

Comments are closed.