بیرسٹر عقیل ملک کی یوگنڈا میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

16

خصوصی رپورٹ
اسلام آباد، 11 ستمبر: وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔ پاکستانی کمیونٹی، جو زیادہ تر کار امپورٹ، سیلز اور فارماسیوٹیکل بزنس سے وابستہ ہے، نے معزز وزیر کو یوگنڈا میں دستیاب کاروباری مواقع سے آگاہ کیا اور پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس سے سفر کے مسائل بھی اجاگر کیے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف ملکی معیشت بلکہ پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Comments are closed.