خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز، 19 دہشت گرد ہلاک — صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

14

خصوصی رپورٹ
اسلام آباد، 11 ستمبر: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی حالیہ انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کو سراہا ہے جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

صدر نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ کامیاب آپریشنز اس بات کا مظہر ہیں کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کامیابی اور سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔

Comments are closed.