خوارج کے خلاف کارروائیاں، 19 ہلاک — گورنر خیبرپختونخوا کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 11 ستمبر: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا پختہ عزم قابلِ ستائش ہے۔ گورنر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ایک پرامن صوبے کے قیام کے لیے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Comments are closed.