حاجی علی مدد جتک سے قبائلی عمائدین اور عوام کی ملاقات، مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 11 ستمبر: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور صوبائی اسمبلی کے ممبر حاجی علی مدد جتک سے قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کے مسائل، فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی سیاست کا محور ہے اور علاقے میں ترقی کے نئے دروازے کھولنا ان کا مشن ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کو بنیادی سہولتیں اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔
شرکاء نے حاجی علی مدد جتک کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
Comments are closed.