گوادر میں “سیرت النبی ﷺ بحیثیت معلم” پر تقریری مقابلہ

21

. عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر، 10 ستمبر: گوادر پورٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے تعاون سے “سیرت النبی ﷺ بحیثیت معلم” کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ مہمانِ خصوصی تھے۔ ثمرہ گل محمد نے پہلی، حلیمہ عبدالسلام نے دوسری اور خلیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب 20 ہزار، 15 ہزار اور 10 ہزار روپے نقد انعامات دیے گئے۔

Comments are closed.