وزیر اعلیٰ بلوچستان کی الحاج میر فیروز لہڑی کے انتقال پر تعزیت

15

کوئٹہ، 10 ستمبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لہڑی ہاؤس کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الحاج میر فیروز لہڑی کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنما بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

Comments are closed.