گوادر میں نئی ہاؤسنگ اسکیم کے قیام پر اصولی اتفاق

14

گوادر، 10 ستمبر: ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زائد سلیم کی زیر صدارت جی ڈی اے ہاؤسنگ اسکیم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمیٹی نے نئی ہاؤسنگ اسکیم کے قیام پر اصولی اتفاق کر لیا ہے جبکہ باقاعدہ منظوری آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔

منصوبہ 500 ایکڑ پر مشتمل ہوگا اور ابتدائی طور پر 200 ایکڑ پر کام شروع کیا جائے گا۔ اس کا مقصد گوادر میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کو فروغ دینا، معیاری رہائش فراہم کرنا اور جی ڈی اے کے آمدنی ذرائع میں اضافہ کرنا ہے۔ اجلاس میں شفافیت اور ماسٹر پلان کے تقاضوں کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

Comments are closed.