لنڈی کوتل عوام سے برتھ سرٹیفیکیٹ فیس میں زیادتی، نارمل سرٹیفیکٹ کو ارجنٹ پر کلئیر کیا جانا کہاں کا انصاف ہے ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ سے فوری کارروائی کا مطالبہ
خیبر سے (امان علی شینواری )
لنڈی کوتل عوام سے برتھ سرٹیفیکیٹ فیس میں زیادتی، نارمل سرٹیفیکٹ کو ارجنٹ پر کلئیر کیا جانا کہاں کا انصاف ہے ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ سے فوری کارروائی کا مطالبہ
بلدیاتی نمائندوں اور سائلین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لنڈی کوتل کے عوام کے ساتھ برتھ سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں مبینہ طور پر کھلم کھلا ظلم ہورہا ہے۔ عوامی شکایات کے مطابق متعلقہ سیکریٹریز ارجنٹ فیس کے نام پر 300 روپے وصول کرتے ہیں، لیکن ریکارڈ میں ان فارموں کو یا تو نارمل فیس (100 روپے) یا پھر “لیٹ” کیٹیگری میں داخل کر دیا جاتا ہے جن کا سرکاری فیس کی اصل تفصیل کچھ یوں ہے کہ 77 روپے نادرا ، 13 روپے وی سی/این سی اور 10 روپے سیکرٹری کے لیے مقرر ہیں لیکن اکثر اوقات شہریوں سے برتھ سرٹیفکیٹ کی اجراء کی فیس 300 روپے لیں جاتیں ہیں جو کرپشن کا انوکھا انداز و غریب عوام کے لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے
سیاسی سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ عوامی جیبوں پر یہ اضافی بوجھ ڈال کر ان کا استحصال بند کیا جائے اور اس قسم کے کرپشن کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔
سائلین نے تحصیل چیئرمین اور وی سی/این سی چیئرمین سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ساتھ ہی اے ڈی لوکل گورنمنٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری ایکشن لے کر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
Comments are closed.