4 منشیات فروش ملزمان اور 4 گٹکا مٹیریل سپلائی/ فروش سمیت 8 ملزمان گرفتار

16

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
ٹھٹھہ ستمبر 02.عسکر انٹرنیشنل رپورٹ)
4 منشیات فروش ملزمان اور 4 گٹکا مٹیریل سپلائی/ فروش سمیت 8 ملزمان گرفتار

*1220 گرام چرس، 45 بیگز دیسی شراب، 150 کلو گٹکا مٹیریل، 280 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 کورولا کار اور ھائی روف پک اپ برآمد، مقدمہ درج ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری۔

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر ماجد علی کورائی بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر واٹر سپلائی ٹھٹہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم نثار عرف کاکا ولد ماموں سموں کو 1220 گرام چرس سمیت کو گرفتار کرلیا۔

اس کے علاؤہ ٹھٹہ پولیس نے 3 منشیات فروش ملزمان سمیر ولد قربان جاکھرو، بشیر ولد پنھوں بھٹو، اجمل ولد آچار بیلیچو کو 45 بیگز دیسی شراب سمیت اور دہابیجی پولیس نے کارروائیاں کرکے کورولا کار نمبر BPG-845 کو حراست میں لیکر 4 گٹکا مٹیریل سپلائر محمد رمضان ولد سید اصغر علی شاہ کو گرفتار کرکے 150 کلو گٹکا مٹیریل 150 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت اور ملزم عبدالرزاق ولد محمد اقبال ملاح کو 130 پڑیاں گٹکا ماوا اور ھائی روف پک اپ نمبر CR-6159 کو حراست میں لیکر 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان سہیل ولد لیاقت حسین مھاجر، مولا بخش ولد شیر محمد کلمتی بلوچ کو 60 کلو گٹکا مٹیریل اور 140 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر نارکوٹکس ائیکٹ، منشیات آرڈیننس اور گٹکا ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں

Comments are closed.