ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات.(عسکر انٹرنیشنل رپورٹ)

17

سبی 02 ستمبر
ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے اسپائر ورلڈ بینک پروجیکٹ کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الٰہ آباد میں تین کمروں پر مشتمل نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے بوائز اسکاؤٹس نے ڈپٹی کمشنر کو سلامی دی اور خوش آمدید کہا۔ بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے اور پھول نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔ نئی تعمیر شدہ کمروں میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل آئی ٹی لیب، ایل ای ڈی، طلباء کے لیے کرسیاں، بیگز، اسپورٹس کا سامان، نصابی کتب اور دیگر اسٹیشنری فراہم کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر طلباء کو معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے طلباء نہ صرف معیاری تعلیم حاصل کریں گے بلکہ مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سبی کے اس اقدام کو علاقے کے تعلیمی مستقبل کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.