سنگجانی پولیس کی کارروائی، دو راہزنی کے ملزمان گرفتار
اسلام آباد (پریس ریلیز)
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، تھانہ سنگجانی نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمان اور نقیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق۔
انہوں نے مزید کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.