لاڑکانہ رینج پولیس کی کامیاب کارروائیاں، خطرناک ڈکیت گرفتار

17

لاڑکانہ 10 ستمبر (پریس ریلیز)

لاڑکانہ رینج پولیس نے کرمنلز کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

پہلی کارروائی:
ضلع قمبر شہدادکوٹ میں تھانہ قمبر سٹی کے ایس ایچ او غلام مصطفیٰ کھوسو کی قیادت میں بیر روڈ پر دوران گشت خطرناک کرمنلز سے مقابلہ کیا گیا۔ فائرنگ کے دوران بدنام زمانہ ڈکیت دلبر عرف دلو (ابوبکر گوپانگ) اور سالم چانڈیو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار ڈاکو متعدد جرائم میں ملوث اور پولیس کے انتہائی مطلوب تھے۔

دوسری کارروائی:
ضلع کشمور کندہ کوٹ میں تھانہ A سیکشن کے ایس ایچ او خلیل احمد لغاری کی قیادت میں مسن موڑ پر کرمنلز سے مقابلہ کیا گیا۔ بدنام زمانہ ڈکیت زاہد سبزوئی زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار ڈاکو متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، جن میں ہندو تاجروں سے لوٹ مار کی کوشش بھی شامل ہے۔

ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ناصر آفتاب نے ایس ایچ او قمبر سٹی اور ایس ایچ او A سیکشن کندہ کوٹ کی بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور اعزازات دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Comments are closed.