وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلالپورپیروالا سے سیلاب زدہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کاآپریشن مکمل

20

لاہور08 – ستمبر:….وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلالپورپیروالا سے سیلاب زدہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا کامیاب آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران جلالپورپیروالا سے 3ہزار 652افراد کو سیلاب زدہ علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 1159 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے پرائیویٹ بیڑے کی مدد سے 2048 افراد کو سازو سامان اور مویشیوں کے ساتھ سیلاب زدہ علاقے سے نکالنے میں مدد کی۔ پاک آرمی کی ٹیموں نے 445 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

Comments are closed.