فسطائیت اور استعماریت عوامی قوت کو نہیں روک سکتی: نیشنل پارٹی

18

کوئٹہ (پریس ریلیز): نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی، سینیٹر جان محمد بلیدی، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، صوبائی صدر بلوچستان اسلم بلوچ، چیرمین بی ایس او بوہر بلوچ، اہم پی اے کلثوم نیاز بلوچ، پارٹی رہنما میران بخش بلوچ، مرکزی ریسرچ سیکریٹری صدیق کھتران، فدا بلیدی، گہرام بلوچ، عبدالرزاق پندارنی، مشکور بلوچ، سندھ کے جواننٹ سیکریٹری مختیار بلوچ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ، ڈاکٹر طارق بلوچ، سلمہ قریشی نے پورے بلوچستان میں کامیاب شٹرڈاؤن اور پہہ جام ہڑتال کے بعد عوام اور تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعتوں کی اپیل پر عوام کی بھرپور شرکت نے ہڑتال کو کامیاب بنایا اور یہ ثابت کیا کہ سیاسی عمل کو ریاستی جبر سے روکا نہیں جا سکتا۔ مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی نے اس موقع پر کہا کہ آج کی کامیاب ہڑتال حکمرانوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق کو پامال نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حکمرانوں کو متنبہ کرنا چاہیے کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھیں۔ ایوبی مارشل لاء اور ضیاء الحق کی طویل و جارحانہ آمریت نے بھی سیاسی عمل اور جماعتوں کو نہیں روک سکا۔ تاریخ واضح طور پر بتاتی ہے کہ فسطائیت اور استعماریت عوامی قوت کو نہیں روک سکتی۔ رہنماوں نے کہا کہ ریاست کا کام فلاح عامہ اور شہری حقوق کی پاسداری کرنا ہے۔

Comments are closed.