صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن ملاخیل کا حاجی میر فیروز لہڑی کے انتقال پر اظہار افسوس

19

صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، نسیم الرحمن خان ملاخیل، جو حب کے سرکاری دورے پر تھے، کو ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما اور معروف ٹرانسپورٹر حاجی میر فیروز لہڑی کے انتقال کی افسوسناک اطلاع موصول ہوئی۔

اس خبر پر صوبائی مشیر فوری طور پر کراچی پہنچے اور مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کر کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا کہ میر فیروز لہڑی ایک باوقار اور قابلِ احترام شخصیت تھے، اور ان کا انتقال ملک و صوبے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

صوبائی مشیر نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے مرحوم کی میت کو کوئٹہ روانہ کرنے میں بھی شرکت کی۔

Comments are closed.