اپوزیشن رکن اکبر علی رجائی کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دورے پر شکریہ
-عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن رکن اکبر علی رجائی نے اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حالیہ دورے پر اظہار تشکر کیا اور اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔
اکبر علی رجائی نے کہا کہ حکومت کا شکریہ کہ انہوں نے عوامی مشکلات کو ترجیح دی اور بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی کے لیے ذاتی طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اپوزیشن رکن نے سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مشکل وقت میں متاثرہ عوام کی مدد کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
Comments are closed.