گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گلگت بلتستان، 8 ستمبر: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شگر اور کھرمنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود تمام دستیاب وسائل سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کے لیے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں متاثرین کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ بعد میں مستقل بحالی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شگر کو ہدایت دی کہ متاثرہ انفراسٹرکچر کی جلد بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایمرجنسی کاموں کے معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے اور شفافیت برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید تیز کرنے کے احکامات دیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور غیر سرکاری ادارے بھی بحالی میں تعاون کر رہے ہیں اور مکانوں کے معاوضوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

حاجی گلبر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ اس آزمائش کی گھڑی میں شریک ہے اور تمام متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ دن رات کام کر رہی ہے اور ایمرجنسی بنیادوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

Comments are closed.