وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی الفت مغل سے ٹیلیفونک رابطہ، والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔7ستمبر :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے اتوار کو سینئر صحافی الفت مغل کو ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ٹیلیفون کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الفت مغل کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ماں ایک انمول رشتہ ہے جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
Comments are closed.